آل انڈیا بزمِ رحمتِ عالم کی جانب سے رحمتِ عالم پیس ایوارڈ 2026 کا اعلان کیا گیا ہے۔جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بتایا کہ یہ باوقار ایوارڈ معروف سماجی شخصیت دیپک کمار عرف محمد دیپک کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن و بھائی چارے کے فروغ اور معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں 12 رابیع اول 26 اگست بروز چہارشںبہ بمقام خواجہ مینشن ماں صاحب ٹینک میں منعقد ہونے والے جلسے میں رحمتِ عالم پیس ایوارڈ 2026 پیش کیا جائے گا۔ تنظیم نے کہا کہ معاشرے میں امن، باہمی احترام، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو
فروغ دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آل انڈیا بزمِ رحمتِ عالم نے دیپک کمار کی سماجی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں مختلف طبقات کے درمیان محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ تنظیم کے ذمہ داران نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اعزازات معاشرے میں امن و ہم آہنگی کے پیغام کو مزید تقویت دیں گے۔بزمِ رحمتِ عالم کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ میلادالنبی ﷺ کے پیغامِ امن، محبت، انسانیت اور بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔