: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/16نومبر(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے رفائل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ اس بارے میں سوال پوچھا جانا چاہئے اور انہیں ملک کو اس بات کا جواب دینا چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے غیر منظم شعبہ کے مزدور کانگریس کارکنان
کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا'میں آپ کے سارے سوالات کے جواب دیتا ہوں،کیا آپ نے وزیراعظم سے رفائل سکیورٹی سودے کے بارے میں سوال پوچھا ہے،آخر مسٹر مودی خاموش کیوں ہیں،اور اس بارے میں کچھ کیوں نہیں بولتے ۔ ' انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے ایک صنعت کار کو فائدہ پہنچانے کے لئے رفائل جنگی طیاروں کے سودے کوپوری طرح سے بدل دیا۔