the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،24اکتوبر(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل معاملے سے منسلک دستاویز یکجا کررہے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے ڈائیریکٹر آلوک ورما کو زبردستی رخصت پر بھیجنے کے فیصلے کو وزیراعظم مودی کی گھراہٹ قراردیا اور کہا کہ وہ غیر آئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے ملک اور آئین خطرے میں ہے۔

کانگریس صدر نے بدھ کو کہا کہ مسٹر مودی نے جس طرح سے سی بی آئی ڈائیریکٹر کو زبردستی چھٹی پر بھیجا ہے اس سے انہوں نے واضح کردیا کہ رافیل سودے سے منسلک گھوٹالے کے آس پاس آنے کی کوشش جو بھی کرے گا اسے ختم کردیا جائے گا اور اسے کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "سی بی آئی چیف آلوک ورما رافیل گھوٹالے کے کاغذات یکجا کررہے تھے۔انہیں زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا۔وزیراعظم کا پیغام ایک دم صاف ہے ،جو بھی رافیل کے آس پاس آئے گا،ہٹا دیا جائےگا،مٹا دیا جائےگا۔ملک اور آئین خطرے میں ہے۔"

اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں کپارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ مودی حکومت نے سی بی آئی ڈائیریکٹرکو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا ہے اور وہ ملزم کو بچانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے اور کانگریس اس کی اس کوشش کی مذمت کرتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.