: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، (26 جون) - حیدرآباد میں واقع قطب اللہ پور کے نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اقلیتی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ کمیٹی کی تشکیل قطب اللہ پور کانگریس انچارج کولن ہنومنت ریڈی کی نگرانی میں عمل میں آئی ، انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کمیٹی کے ممبران میں پارٹی کی جانب سے فراہم کیئے گئے سرٹفکیٹس ان کے حوالے کئے۔ کمیٹی میں صدر کے طور پر کانگریس سینئر قائد و سابق وارڈ ممبر
محمد امجد کو منتخب کیا گیا، نائب صدر کے طور پر کانگریس کے سینئر قائد محمد عبدلالطیف کو منتخب کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری کے طور پر کانگریس سینئر قائد محمد شکیل، جوائنٹ سکریٹری کے طور پر عبدالرحیم، کارگزار صدر کے طور پر محمد ماجد خان اور محمد واجد کو منتخب کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے تیقن دیا کہ نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن کے تحت درپیش اقلیتی مسائل کو ریاستی حکومت کی مدد سے حل کیا جائے گا اور متحدہ طور پر کاموں کو انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔