the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
حیدرآباد: قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی نے تنظیمی سطح پر اہم تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کانگریس پارٹی کے انچارج کولن ہنمنت ریڈی، نظام پیٹ سرکل کانگریس صدر کولن راج شیکھر ریڈی، 273 ڈویژن کانگریس پارٹی صدر کوٹا پتی مرلی اور قطب اللہ پور حلقہ مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین عبدالغفار کی حمایت اور موجودگی میں محمد شکیل سمیت دیگر کارکنان کو مختلف ڈویژنز میں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔اسی سلسلے میں محمد شکیل کو 273 ڈویژن کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کا صدر مقرر کیا گیا۔ پارٹی قیادت نے محمد شکیل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے



انہیں نئی ذمہ داری سونپی۔اس موقع پر نو منتخب صدر محمد شکیل نے پارٹی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں یہ ذمہ داری دی ہے، وہ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے پوری ایمانداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ محمد شکیل نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی مضبوطی، پارٹی کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے پارٹی قائدین، کارکنان اور اپنے تمام خیرخواہوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت کے لیے پوری طرح وقف رہیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.