: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنا ملک کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین ہے کانگریس کے لیڈروں نے کہا کہ مہنگائی،
بے روزگاری اور ضروری اشیاء پر عائد حالیہ جی ایس ٹی کے خلاف پارٹی جمعہ کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرے گی اور پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے انہیں حالات سے باخبر کریں گے اور تمام ریاستوں کی راجدھانیوں میں کانگریس کے لیڈر مظاہرہ کریں گے۔