the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد11دسمبر(یواین آئی)ہندوستان نے خلا کے میدان میں آج ایک اور اہم پیشرفت کی ہے کیونکہ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)کے پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی)کے 50واں مشن آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر1، 11دسمبر کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے بدھ کو3.25بجے سہ پہر چھوڑا گیا جس کے لئے الٹی گنتی گزشتہ روز سری ہری کوٹہ میں شروع ہوئی تھی ۔ آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر 1کے مشن کی زندگی پانچ برس ہوگی۔اس کا مقصد فوجی مقاصد ہیں اور اس کے ذریعہ ملک کی سرحدوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کیاجائے گا اورآسمان کے ذریعہ سرحدوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس سٹلائیٹ کو دیگر بیرونی سٹلائیٹ کے ساتھ پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا گیا۔لانچ اتھاریزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کی الٹی



گنتی شروع گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔اس کو چھوڑے جانے کے چند منٹ کے بعد تمام چار مرحلوں سے علحدگی کے بعد سٹلائیٹ آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر 1لانچ وہیکل سے علحدہ ہوگیا۔اگلے پانچ منٹ کے بعد بیرونی صارفین کے سٹلائیٹ علحدہ ہوکر مدار میں داخل ہوگئے۔
یہ دراصل راڈار امیجنگ زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جس کا وزن 628کیلوگرام ہے۔اس کو مدار میں چھوڑا گیا۔ساتھ ہی اسرائیل،اٹلی،جاپان اور امریکہ کے 6سٹلائیٹس کو بھی چھوڑاگیا۔ آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر 1جو زراعت،جنگلات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے آلات کا تعاون کرے گا کے بعد آر آئی ایس اے ٹی۔2بی آر2 کو چھوڑا جائے گا۔ اس کے ساتھ سنتھیتک اپریرٹر راڈر بھی ہوگا۔اس راڈرمیں نانو بیرونی سٹلائیٹس بھی ہوں گے۔ان دو مشنس کا استعمال پی ایس ایل وی کی جانب سے فوجی مقاصد اور ملک کی سرحدوں کی سلامتی کیلئے کیاجائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.