the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے اسلام کے خلاف کئے گئے متنازعہ ریمارکس کے خلاف جمعہ کو دہلی کی تاریخی جامع مسجد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا کہ ان کی طرف سے کسی کو مظاہرے کے لیے نہیں بلایاگیا تھا۔ نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے اچانک احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کون ہیں، یہ نہیں



معلوم۔
جامع مسجد کے باہر لوگوں نے ہاتھوں میں بینر پوسٹرز لیے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے شرما اور نوین کے خلاف نعرے لگائے۔ تاہم مظاہرے میں کسی خاص تنظیم کا کوئی بینر پوسٹر نہیں تھا۔طلباء نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 7 کے باہر احتجاج کیا اور متنازعہ ریمارکس کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دہلی پولیس نے کہاکہ نوپور شرما اور نوین کمار جندال کے بیان کے خلاف لوگوں نے جامع مسجد میں احتجاج کیا۔ ہم نے وہاں سے لوگوں کو ہٹا دیا ہے۔ صورتحال اب قابو میں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.