the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی ، 5 اگست (یو این آئی) پیگاسس ، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی پر ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن کے ارکان کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہوسکا اور پریزائیڈنگ افسر راجندر اگروال کو ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنا پڑی مسٹر اگروال کی طرف سے ایک بار کی التوا کے بعد جیسے ہی 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، ارکان ایوان کے وسط میں آ گئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان مسٹر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھے اور ایوان



کو چلانے کی کوشش کی ، لیکن ارکان نے احتجاج ، ہنگامہ اور شورشرابہ جاری رکھا ، جس کی وجہ سے انہیں ایوان کو 2 بجے تک کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔
اس سے قبل گیارہ بجے ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا نے ہاکی کھلاڑیوں اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی باکسر لوولینا بورگوہین کو ایوان کی جانب سے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مبارکباد دی۔ جیسے ہی مسٹر برلا نے وقفہ سوالات شروع کیا اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اسپیکر نے ان پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور ایوان کے وقارکو برقراررکھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.