the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پرتاپ گڑھ: 09 مئی(ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مودی کے گذشتہ پانچ سالہ میعاد کار میں کسانوں کی آمدنی آدھی ہوگئی ہے جبکہ پانچ کروڑ افراد نے اپنے روزگار گنوائے ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے لیکن ہائی پروفائل انتخابی مہم کے ذریعہ بڑے بڑے دعوے کئے جارہےہیں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ عوام خاص کر کسانوں کے تئیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔
 
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی دوگناکریں گے لیکن بجائے دوگنی کرنے کے کسان مخالف پالیسیان نافذ کر کے کسانوں کی آمدگی آدھی کردی گئی ہے۔ اسی طرح سے روزگار کے مواقع بھی مائل بہ زوال ہیں۔جبکہ 2 کروڑ فی سال روزگار دینے کے بجائے مودی کے میعاد کار میں فی سال ایک کروڑ روزگار گھٹا دئے گئے ہیں۔
پرتاپ گڑھ سے پارٹی امیدوار رتنا سنگھ کے حمایت میں



منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے جمعرات کو مودی کے پانچ سالہ معیاد کار کو ’’ مغرور حکومت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس حکومت میں کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو مکمل طور سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
پرینکا نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے 15 لاکھ روپئے ہر شہری کے کھاتے میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا وہ تو پورا نہ ہوا لیکن اس کے باجود اس بار پھر انہوں نے کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 6 ہزار روپئے سالانہ کسانوں کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ کسان سمان کسانوں کی کھلی بے عزتی ہے۔ اس کے تحت جتنی رقم دی جارہی ہے اس کے مطابق ایک پانچ ممبران کے کنبے کو صرف 2 روپئے یومیہ کی بنیاد پر ملیں گے۔ جوکہ غریب خاندانوں پر کسی بھی قسم کا کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔
وہیں پرینکا نے کانگریس کے انتخابی منشور میں درج ’نیائے‘‘ اسکیم کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کرتےہوئے کہا کہ اس کے تحت ہر غریب کو کم سے کم آمدنی کی گاڑنٹی دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور 25 کروڑ غریبوں خاندانوں کو 72 ہزار روپئے سالانہ دئے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.