the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مرزا پور، 19جولائی (ایجنسی) اترپردیش کے سون بھدر جانے کے لئے بضد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ وہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی قطعی نہیں کریں گی لیکن ضلع انتطامیہ کو انہیں تین لوگوں کے ساتھ تشددسے متاثرین سے ملاقات کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔
چنار گیسٹ ہاوس میں دھرنے پر بیٹھیں محترمہ واڈرا نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہاکہ سون بھدر کے گھوراول میں ہو ئے تشدد میں مارے گئے لوگوں کے گھر والوں سے وہ کسی بھی قیمت پر ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میں متاثرین کے کنبہ والوں سے مل کر رہوں گی۔ میں غریبوں کے لئے یہاں آئی ہوں۔ میں انہیں انصاف دلانا چاہتی ہوں۔ کیا غریب کے قتل کے کوئی معنی نہیں ہیں۔
محترمہ



واڈرا نے کہاکہ ہمیں ریاستی حکومت کے اشارے پر غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میں متاثرین کے کنبہ کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے یہاں آئی ہوں۔ پوری ریاست اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے۔ ریاست میں امن و قانون کا نظام ختم ہوگیا ہے۔ وارانسی کے ٹراما سنٹر میں زخمیوں سے ملکر آرہی ہوں۔ وہاں ایک17سالہ کے لڑکے کو دیکھا اس کی کمر میں گولی لگی ہے۔ ا سکی ماں دوسرے بیڈ پر تھی۔ کئی نسلوں سے رہ رہے ان غریب قبائلیوں کو انصاف ملے۔ اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے گا میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے اس پر کوئی بھی جواب نہیں دے رہا ہے۔ اب اوپر سے ہدایت ہے، اس کا حوالہ دیا جارہا ہے۔ اگر دفعہ 144لگی ہے تو میں تین لوگو ں کے ساتھ بھی جانے کو تیار ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.