: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنو:17فروری(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں گنا کسانوں کے چینی ملوں پر بقایہ جات کے سلسلے میں ریاست کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو 14دنوں میں ادائیگی کا وعدہ محض ایک جملہ ثابت ہوا ہے پرینکا واڈرا نے آج اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے گنا کسانوں کو 14دنوں میں ان کے رقمکی ادائیگی
کا وعدہ کیا تھا لیکن چینی ملوں پر ابھی بھی ہزاروں کروڑوں روپئے بقایا ہیں۔ حکومت کا یہ وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھیم پور کھیری کے کسان آلوک مشرا کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کا چینی مل 6لاکھ روپئے بقایہ ہیں جو اب تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے بیماری کے علاج کے لئے تین لاکھ روپئے قرض لئے ہیں۔ایسی ہی حالت ریاست کے دیگر کسانوں کی بھی ہے۔