the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا NTA کو ایک نئی ٹیسٹنگ باڈی سے تبدیل کیا جانا چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 2 اکتوبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچیں گے اور بجلی ، ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ان کو قوم کے نام کریں گے۔ پی ایم او کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی بہتر کار کردگی کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا جائے گا۔ یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی



اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہو گا۔ تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم منوہر آباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کریں گے۔ اور دھرم آباد ۔ منوہر آباد اور محبوب نگر۔ کرنول کے درمیان الکٹریفکیشن پراجکٹ سے ٹرینوں کی اوسطا تیز رفتاری میں بہتری میں مدد ملے گی۔ 76 کلو میٹر طویل منوہر آباد۔ سد کی پیٹ ریل لائن سے اس علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مودی سدی پیٹ۔ سکندر آباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے جس سے علاقہ کے مقامی ریل مسافروں کو فائدہ ہوگا-

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.