the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ان ہندوستانی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے 1998 میں پوکھرن جوہری تجربہ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مسٹر مودی نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے (مسٹر واجپئی) اس وقت سیاسی جرات کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’آج ٹیکنالوجی کےقومی دن پر، ہم اپنے بہترین سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 1998 میں پوکھرن جوہری تجربہ کیا تھا۔ ہمیں اٹل جی کی



مثالی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے شاندار سیاسی جرات کا مظاہرہ کیا‘‘۔
مسٹر مودی نے مسٹر واجپئی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ (مسٹر مودی) یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پوکھرن نیوکلیئر ٹیسٹ نے ہم وطنوں کو فخر اور اعتماد سے بھر دیا۔ ویڈیو میں مسٹر واجپئی کی تقریر کے اقتباسات بھی ہیں، جس میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے لیے ہندوستان کی ’پہلے استعمال نہ کرنے‘ کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ پوکھرن جوہری تجربہ ملک کی تکنیکی ترقی میں سب سے اہم سنگ میل رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.