the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
learn quran online easily

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آئی پی ایل 2021 کی ٹرافی کون سی ٹیم جیتے گی؟

چنئی سپر کنگز
دہلی کیپٹلس
رائل چیلنجرز بنگلور
نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔
جمعرات کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں مسٹر مودی نے آکسیجن کی صورتحال اور ملک بھر میں اس کی دستیابی بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں کو آکسیجن کی بلاتعطل اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کو ذمہ داری طے کرنا ہوگی۔
میٹنگ میں وزیر اعظم کو آکسیجن کی پیداوارمیں اضافہ اور اس کی سپلائی میں مختلف سطحوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے آکسیجن کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے طریقے اور امکانات تلاش کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں تیز رفتار آکسیجن کی فراہمی ہونی چاہئے۔ بتایا گیا کہ اس کے لئے ٹرینیں استعمال ہورہی ہیں اور ایک ٹرین آکسیجن کی پہلی کھیپ کے ساتھ ممبئی سے وشاکھاپٹنم بھی پہنچی ہے۔ آکسیجن تیار کرنے والی کمپنیوں کو خالی آکسیجن ٹینکرزبھی فضائی سروس کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں سے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لئے کہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.