the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن،23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا مسٹر مودی کا طیارہ آج صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا استقبال کیا مسٹر سندھو کے ساتھ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے بریگیڈیئر انوپ سنگھل ، ایئر کموڈور انجن بھدر ، نیول اتاشی کموڈور نربھیا باپنا اور امریکی ڈپٹی اسٹیٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسورسز ٹی ایچ برائن میک کین بھی ائیر پورٹ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوائی



اڈے کے باہر موجود تھی۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد مسٹر مودی نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر ان (مسٹر مودی) کے منتظر ہندوستانیوں کی طرف سے ان کی مبارکباد قبول کی۔
اس کے بعد مسٹر مودی واشنگٹن کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں ان کا ہندوستانی برادری کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی 23 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق 7:15 بجے) مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ جن کمپنیوں کے سی ای او مسٹر مودی ملیں گے ان میں کوالکم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے صدر ، فرسٹ سولر کے سی ای او ، جنرل ایٹمکس کے صدر اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.