: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دوحہ، 15 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور قطر نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، جو قطر کے دورے پر دیر رات دوحہ پہنچے، نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا پر میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس کے ارد گردا من اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا۔