: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’مولانا وحید الدین خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں۔ عالم دین اور
روحانی امور پر گرفت رکھنے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا برادری کی خدمت اور انہیں سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ان میں جنون تھا۔ ان کے کنبے کے لوگوں اور اقلیتی خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ ‘‘