: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
استنبول/18ڈسمبر(ایجنسی) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ رجب طیب اردوغان نے او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کوفلسطینی دارالحکومت قراردیا تھا۔ ترک صدر اردوغان نے مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان اتوار کو کیا۔ واضح رہے کہ ترک صدر
آئی سی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے چکے ہیں۔
استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دن بہت قریب ہے جب ہم اللہ کے حکم سے فلسطین کے دارالحکومت مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولیں گے۔ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کےامریکی متنازع فیصلے کے خلاف ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔