the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج نربھیا آبروریزی اور قتل معاملے کے چار مجرموں میں سے ایک پون گپتا کی رحم کی درخواست کو خارج کردی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر نے پون گپتا کی رحم کی درخواست مسترد کردی ہے۔ دیگر تینوں ملزمان کی رحم کی درخواست صدر مملکت نے پہلے ہی مسترد کردی ہے ، اس سے ان چاروں کو پھانسی دینے کی راہ ہموار ہوگی۔
چاروں مجرموں کو منگل کی صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا ، لیکن پون گپتا نے پیر کو صدر کے پاس رحم کی اپیل دائر کرتے ہوئے اس کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ان کی اصلاح شدہ درخواست مسترد کردی تھی۔
سال 2012 میں



آبروریزی اور قتل معاملے میں 6 افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔پون گپتا کے ساتھ مکیش ، ونئے اور اکشے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔ اس معاملے کے ایک اور ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کرلی تھی جبکہ چھٹا ملزم ایک کمسن تھا جسے تین سال تک اصلاحی گھر میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ مجرموں نے اجتماعی عصمت دری کے بعد ’نربھیا‘ کے بعد اسے 16 دسمبر 2012 کو بے دردی سے پٹائی ۔ نربھیا کا اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔
گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران ، عدالت میں اس معاملے کی سماعت کے دوران بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے اور مجرموں کے وکیل نے قانونی شقوں اور داؤ پیچ کی بنیاد پر معاملے کو لٹکائے رکھنے کی پوری کوشش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.