: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
آگرہ، 8 اکتوبر(ذرائع) مالدیپ کے صدر محمد معزو اور ان کی بیگم ساجدہ محمد نے 8 اکتوبر2024 بروزمنگل آگرہ میں تاج محل کا دیدار کیا اور اسکی خوبصورتی سے متاثر کافی متاثر ہوئے۔ 17 ویں صدی کی فن ِ
تعمیر کی شاہکار عمارت کی تعریف کے لئے انہیں الفاظ نہیں ملے۔ محمد معزو نے جو ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر ہیں‘ وزیٹرس بک میں لکھا کہ اس مقبرہ کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ الفاظ انصاف نہیں کرسکتے۔