the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئي) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ سویتا کووند منگل کی صبح ایئر انڈیا ون-بی 777 طیارے کی افتتاحی پرواز پر چنئی کے لئے روانہ ہوئے۔
صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر کا بھی درشن کریں گے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صدر جمہوریہ کے پروگرام میں شریک اعلی عہدیداروں اور دیگر افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے۔
ایئر انڈیا ون بوئنگ 777 ایئر کرافٹ کا دوسرا خصوصی طیارہ ہے، جو خصوصی طور پر ملک کے سربراہان جیسے



صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم کے ملکی اور غیر ملکی دورے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا پہلا طیارہ یکم اکتوبر کو ہندوستان آیا تھا۔ ان طیاروں کو کسٹمائز کرنے کا کام امریکہ کے شہر ڈلاس میں کیا گیا ہے۔ ان طیاروں کے لئے ہندوستان نے بوئنگ کمپنی کے ساتھ 2018 میں سودا کیا تھا۔
ان طیاروں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بغیر کسی پڑاؤ امریکہ سے ہندوستان پرواز بھر سکتے ہیں۔ یہ ملک کے تینوں معززین افراد کے لئے وقف طیارے کا پہلا سیٹ ہوگا۔ ان طیاروں کی آمد سے پہلے تک ایئر انڈیا کے طیارے تینوں معززین کے دورے کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.