: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن/21جون(ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے نئے امیگریشن حکمنامہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نئے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر امریکہ-میکسیکو سر حد سے غیر قانونی طور سے داخل ہونے والے بے گھر خاندانوں کو حراست میں لئے جانے پر ایک ساتھ ہی رکھا جائے گا۔اس حکم کے مطابق غیر قانونی طور
پر سرحد پار کرنے والے مہاجرین پر پہلے کی طرح ہی مجرمانہ مقدمہ چلے گا۔یعنی امریکہ کی غیر قانونی امیگریشن پر نام نہاد' زیرو ٹالرینس' پالیسی پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی۔ مسٹر ٹرمپ نے اوول آفس میں نئے حکمنامہ پر دستخط کرتے ہوئے کہا'یہ حکمنامہ بے گھر خاندانوں کو ایک ساتھ رکھنے سے متعلق ہے لیکن ساتھ ہی ہم اپنی سرحدوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے ان کے استحکام کو یقینی بنائیں گے'۔