: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/19اکتوبر(ایجنسی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے دیوالی کے موقع پراپنے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ دیوالی کی خوشی اور مسرت کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ دیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور بے انصافی پر انصاف کی جیت کا تہوار
ہے۔
نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے روشنی کے تہوار دیوالی کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دیپاؤلی برائی پر اچھائی کی جیت کو اجاگر کرتی ہےاور ہمیں بھگوان رام کی عظیم اور بہترین اخلاقی اقدارکو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان اس تیوہار پر ہماری زندگی میں روشنی لائے اور ہماری زندگی کو امن، خوشحالی اور خوشیوں سے بھر دے۔