the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 05 مئی (یواین آئی) اسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان واقعات کو روکنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں کو خط لکھ کر کہا کہ حال ہی میں اسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے واقعات اور گرمیوں کے موسم کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ان واقعات کو روکنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیاجائے۔



خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی ریاست یہ یقینی کریں کہ سبھی سرکاری اور نجی اسپتالوں خصوصی طور سے کووڈ اسپتالوں میں مستقبل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش نہ آئے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی چیف سیکریٹریوں سے درخواست کی کہ صحت، توانائی اور فائر بریگیڈ کے افسران کی ٹیموں کو تمام اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں فائر بریگیڈکے اقدامات کا جائزہ لیں اور ان کا عمل بھی یقینی کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام لوگوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مریضوں کو ضروری طبی سہولیات حاصل ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.