: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (20 اپریل 2026) تلنگانہ کے جگتیال میں بی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راو کی "پرجا آشیرواد سبھا” کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔کانگریس کو چھوڑ کر بی آر ایس میں شامل ہونے والے سینئر قائد جیون ریڈی کے استقبال کے لیے جلسہ گاہ تیار کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل (پیر) شام 4:45 بجے کے سی آر ایرروالی کے فارم ھاوس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جگتیال
کے لیے روانہ ہوں گے۔وہ جگتیال کلکٹریٹ کے قریب واقع ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد سیدھے پارٹی دفتر پہنچیں گے، جہاں متحدہ کریم نگر ضلع کے اہم قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ بعد ازاں شام 6 بجے پارٹی دفتر سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک پہنچیں گے۔جلسہ کے دوران جیون ریڈی کو گلابی پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر باضابطہ طور پر بی آر ایس میں شامل کیا جائے گا۔