تلنگانہ 27 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے اعلان کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ امکان ہے کہ آج منگل کی شام تک الیکشن نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 11 فروری کو ووٹنگ جبکہ 13 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہونے کا امکان ہے۔ ان انتخابات کے تحت 7
میونسپل کارپوریشنوں اور 116 بلدیات کے لئے رائے دہی عمل میں آئے گی۔شیڈول جاری ہوتے ہی ضابطۂ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ووٹروں کی حتمی فہرستیں اور بیالٹ باکس پہلے ہی تیار کر لئے گئے ہیں۔حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام انتخابی عمل 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے۔