ذرائع:
تلنگانہ کے وقارآباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے 2019 میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے قتل کے کیس میں ملزم پروین کمار کو سزائے موت سنادی۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ پروین نے بیوی چاندنی پر ناجائز تعلقات کے شبہ میں
لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے اسے قتل کیا، پھر اپنی پانچ سالہ بیٹی انچل اور نو سالہ سوتیلے بیٹے ایان کو بھی مار ڈالا۔ واردات کو خودکشی کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم تفتیش میں قتل ثابت ہونے پر عدالت نے جرم کی سنگینی اور شواہد کی بنیاد پر پھانسی کی سزا مقرر کی۔