ذرائع:
انتخابی حکمت عملی کے ماہرپرشانت کشور نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ سابق ایم ایل سی اورتلنگانہ جاگروتی کی صدرکے کویتا کی مجوزہ نئی سیاسی پارٹی کے لئے کام کریں گے۔گزشتہ چند دنوں سے میڈیا اور سوشل
میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کویتا اور پرشانت کشور کے درمیان دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں تلنگانہ میں ایک نئی علاقائی جماعت کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پرشانت کشور نے ان رپورٹس کو محض افواہیں اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔