the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
یہ کہانی پرانجل پاٹل کی ہے، جو عزم و حوصلے کی ایک ایسی زندہ مثال ہیں جنہوں نےاندھیروں کو اپنی کامیابی کا راستہ بنا لیا۔ مہاراشٹرا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں  پیدا ہونے والی پرانجل جب محض چھ سال کی معصوم بچی تھیں، جب ان کی آنکھوں کے پردے پھٹ جانے کی وجہ سے ان کی بینائی آہستہ آہستہ ختم ہونے لگی۔ کئی سرجریوں اور آپریشنوں کے باوجود ڈاکٹر انہیں دوبارہ دیکھنے کے قابل نہ بنا سکے لیکن ان کے والدین نے ہار ماننے کے بجائے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے پرانجل کی پوری زندگی بدل دی۔ انہوں نے بیٹی کی معذوری کو ان کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے دیا اور ان کا داخلہ مبئی کے ایک نابینا اسکول میں کروا دیا، جہاں انہوں نے بریل کے ذریعہ پڑھنا سیکھا۔

پرانجل بچپن ہی سے غیر معمولی ذہانت کی مالک تھیں۔ انہوں نے بارہویں جماعت میں 85 فیصد نمبر حاصل کئے اور پھر ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات، انٹرنیشنل ریلیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے دوران جب ان کی ضرورت کی کتابیں بریل میں دستیاب نہیں تھیں ، تو انہوں نے ہار ماننے کے بجائے ایک خاص سافٹ ویئر کا استعمال کیا جو لکھی ہوئی تحریر و آواز میں تبدیل کرتا تھا۔ وہ گھنٹوں سن کر پڑھتی رہیں اور علم حاصل کرتی رہیں۔ اس کے بعد انہوں نے بغیر کسی کو



چنگ کے ملک کے سب سے مشکل امتحان، سول سروسز لکھنے کا فیصلہ کیا اور 2016 میں اپنے پہلے ہی ٹڈسمسٹر میں پاس کر لیا۔
لیکن کامیابی کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ جب وہ اپنی ملازمت کا چارج لینے پہنچیں تو محکمہ ریلوے نے یہ کہہ کر انہیں نوکری دینے سے انکار کر دیا کہ وہ ایک مکمل نابینا خاتون کو ملازمت نہیں دے سکتے۔ میرٹ پر امتحان پاس کرنے کے باوجود ان کے ساتھ ہونے والی اس نا انصافی نے انہیں توڑا نہیں بلکہ اور مضبوط کر دیا۔ انہوں نے اس فیصلہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اگلے ہی سال یعنی 2017ء میں دوبارہ امتحان دیا اور اس بار 124 آل انڈیا رینک حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد انہیں روکنا کسی کے بس میں نہ تھا۔

پرانجل پاٹل کو آئی اے ایس میں شامل کیا گیا اور ان کا پہلا تقرر کیرالا میں ہوا، جس کے ساتھ ہی وہ بھارت کی پہلی نابینا خاتون آئی اے ایس آفیسر بن گئیں ۔ آج وہ پورے سب ڈویژنز کا انتظام سنبھالتی ہیں اور ایسے سرکاری فیصلوں پر دستخط کرتی ہیں جو ہزاروں لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ان لوگوں کی زندگیاں جنہیں وہ خود کبھی دیکھ نہیں سکتیں۔ وہ لڑکی جس نے بچپن ختم ہونے سے پہلے ہی اپنی آنکھوں کی روشنی کھو دی تھی ، آج اپنی اندرونی بصیرت اور حو صلے سے پورے نظام کو روشنی دکھا رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.