: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں داخل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ایمرجنسی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے آر آر اسپتال کی جانب سے جاری مسٹر مکھرجی کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ پیر کو اسپتال میں داخل کیے جانے
کے وقت مسٹر مکھرجی کی حالت سنگین تھی اور ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں ایک ’تھکَّہ‘ جمع ہوا ہے۔
ان کی نازک حالت کے پیش نظر فوراً ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت نازک بنی ہوئی ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
مسٹر مکھرجی کے ٹیسٹ میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں۔