: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/13جون(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بدھ کو دہلی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس افطار پارٹی کا انعقاد دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں کیا گیا ۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد پارٹی کی
طرف سے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور پارٹی کے اقلیتی محکمہ کو اس افطار پارٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔
راہل گاندھی کی طرف سے منعقدہ اس افطار پارٹی میں سابق صدور پرنب مکھرجی و پرتبھا پاٹل اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاست داں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی شرکت کی ۔