تلنگانہ 11 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں میونسپل انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 7 میونسپل کارپوریشنوں کے 412 ڈویژنوں اور 116 بلدیات کے 2,569 وارڈوں میں ووٹنگ جاری ہے، جو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے ووٹر بڑی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کر رہے
ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سخت پولیس بندوبست کیا گیا ہے، جبکہ تمام پولنگ مراکز کے اندر اور باہر ویب کاسٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 13 تاریخ کو کی جائے گی،جب کہ 16 تاریخ کو کارپوریشنوں کے میئر و ڈپٹی میئر اور بلدیات کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے بالواسطہ انتخابات منعقد ہوں گے۔