: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دوبئی/12اکتوبر(ایجنسی) دو اہم فلسطینی سیاسی مخالفین حماس اور فتح کے درمیان سیاسی مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا جس کی تفصیلات ممکن ہے آج ہی جاری کر دی جائیں گی۔ یہ اطلاع الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ مصر ی دارالحکومت قاہرہ میں اسی ہفتے منگل کے دن ان دونوں مخالف فلسطینی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ واضح رہے کہ حماس اور فتح دونوں 2014 میں بھی انتظامی سطح پر قومی
مفاہمت پر متفق ہوگئے تھے لیکن تفصیلات پر دونوں میں اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ حماس کو دباؤ میں لانے کے لیے صدر فلسطین محمود عباس نے اسرائیل کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی روک دی تھی جس کے بعد روزانہ چار سے چھ گھنٹے بجلی کی بندش ہوتی تھی۔ حماس کے اسماعیل ہنیہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان مصر ی تائید و حمایت سے مذاکرات کے دوران ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔جس کا مقصد دونوں تنظیموں میں 10 سالہ سیاسی کشیدگی کو ختم کرنا تھا۔