تلنگانہ 10 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے نوتنکل منڈل کے لنگم پلی گاؤں میں گرام پنچایت انتخابات کے دوران کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ الزام ہے کہ سرپنچ انتخاب میں ممکنہ شکست کے اندیشے پر کانگریس کے تقریباً 70
کارکنوں نے بی آر ایس کارکنوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں بی آر ایس کارکن ملیا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ بی آر ایس منڈل صدر مَلّیّا یادَو سمیت 15 کارکن شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی اور پولیس نے حالات قابو میں رکھنے کے لیے فورس تعینات کردی۔