the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
نیوزی لینڈ/20مارچ(ایجنسی) نیوزی لینڈ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ کرنے والا آسٹریلیائی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ کی اطلاع ملنے کے 21 ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو



کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔


علاوہ ازیں، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.