حیدرآباد 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سکندرآباد کی تاریخی شناخت اور وجود کے تحفظ کے لیے بی آر ایس کی جانب سے نکالی جانے والی ریالی کو پولیس نے سخت پابندیوں کے ذریعے روک دیا۔ ریالی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے گاندھی مجسمہ تک نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے بی آر ایس کارکنوں اور
عوام کو راستے میں ہی گرفتار کر کے ویان میں منتقل کیا۔ریلوے اسٹیشن اور پاٹنی سینٹر کے اطراف پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی، جبکہ ہر آنے جانے والی گاڑی کی کڑی تلاشی لی گئی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پُرامن ریالی کے باوجود پولیس نے سختی کا مظاہرہ کیا۔اور الفا ہوٹل میں گھس کر بھی گرفتایاں عمل لائیں۔