the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بھارت چین کے خلاف امریکہ پر بھروسہ کرسکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانپور،14جولائی (یواین آئی) اترپردیش کے کانپور کے علاقے چوبے پور میں گذشتہ دواور تین جولائی کی شب بکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی قتل میں اے کے 47 اور انساس رائفل جیسے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیاتھا۔
پولیس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل(لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے منگل کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ خطرناک ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے مکان کی تلاشی کے دوران پولیس کو دیگر جدید ترین اسلحہ سمیت اے کے 47 کا ذخیرہ ملا ہے ، جبکہ اس واقعے میں ملوث 50 ہزار کا انعامی بدمعاش ششی کانت کے گھر سے پولیس سے لوٹی گئی انساس رائفل برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے ششی کانت کو گرفتار کرلیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وکاس اور اس کے ساتھیوں نے دو اور تین جولائی کی شب دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر منظم انداز میں حملہ کیا تھا اور اس واقعہ میں خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا تھا۔اس حملہ میں جرائم پیشہ افراد نے مقتول پولیس اہلکاروں کے اسلحہ بھی لوٹ لئے تھے۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ اس واقعہ میں نامزد 21 ملزمان میں سے چار کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے ، جبکہ وکاس دوبے سمیت چھ ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ دوسرے افراد کوبھی جلد پکڑے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کے خوفناک واقعہ کی شب پولیس کے کون کون اہلکار مجرموں کے رابطے میں تھے۔ پولیس اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وکاس دوبے کے رابطے میں رہنے والے کسی بھی افسر پولیس اہلکار یا دیگر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وکاس دوبے نے گروہ کے ممبروں سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں پولیس اہلکاروں سے لوٹا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود چھپائے۔
جاری،یواین آئی،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.