ذرائع:
چیف منسٹر رہونت ریڈی نے چند دن قبل اسپیشل چیف سیکریٹریز، پرنسپل سیکریٹریز اور سیکریٹریز کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ تمام محکمے کے سربراہانِ تال میل کے ذریعے حکومت کے مقررہ نشانہ کو وقت پر مکمل کریں، بصورت دیگر تین ماہ بعد سخت جانچ کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں آج اسپیشل چیف سیکریٹری سی وی آنند نے پولیس، فائر، جیل خانہ جات، ایس پی ایف،
پراسیکیوشن اور سَینک ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں جنوری 2026 تک حاصل کیے جانے والے نشانہ اور منصوبۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا ۔ جس میں ای۔آفس کے تحت تمام فائلوں کو آن لائن کرنے، نجی عمارتوں سے سرکاری دفاتر کی منتقلی، تمام ملازمین کی تصدیق، بینک کھاتوں کی جانچ، ہر محکمے کے لیے ایک فلیگ شپ اسکیم کی نشاندہی اور افسران کے ہفتہ وار فیلڈ وزٹس کو لازمی قرار دیتے ہوئے احکامات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی۔