: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کوگجرات حکومت پرزہریلی شراب کے سانحہ پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ بابائے قوم باپو اور سردار پٹیل کی سرزمین پر ایسا ہو رہا ہے مسٹر گاندھی نے ریاست میں حکمراں
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس واقعہ کے پیچھے لوگوں کو بچانے کا الزام لگایا ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "یہ بہت تشویش کی بات ہے، باپو اور سردار پٹیل کی سرزمین پر، یہ کون لوگ ہیں جو اتنی بے خوفی سے منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں؟ کون سی حکمران قوتیں ان مافیاؤں کو تحفظ دے رہی ہیں؟