ذرائع:
تلنگانہ کے معروف شاعر اور ادیب اندے شری کی آخری رسومات گھٹکیسر کے این ایف سی نگر میں سرکاری اعزازات کے ساتھ عمل میں آئی، پولیس نے تین فائر کے ساتھ سلامی پیش کی ۔اس سے قبل لالہ پیٹ میں ان کی رہائش گاہ سے تارناکہ اور اپل کے راستے گھٹکیسر تک
آخری رسومات کے لئے جلوسِ نکالا گیا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزراء جوپلی کرشنا راؤ، پوننم پربھاکر، سری دھر بابو، لکشمن، پی سرینواس ریڈی، پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ، سابق ارکان پارلیمنٹ وی۔ہنمنت راؤ، سروے ستیہ نارائن اور سمیت کئی سیاسی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کر کے اندے شری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔