نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی صدر زیلینسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا وزیر اعظم نے صدر زیلینسکی کا شکریہ ادا کیا اور تنازعہ کے پر امن حل اور جلد از جلد امن کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کے لیے ہندوستان کے
مستقل موقف کا اعادہ کیا وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہندوستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہند ۔ یوکرین دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تال میل کو مزید بہتر کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سربراہوں نے آئندہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔