: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گاندھی نگر ، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل ، مرکزی و ریاستی وزراء اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر میٹنگ کی مسٹر مودی مجموعی صور تحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی صبح احمد آباد پہنچے اور طیارہ حادثہ کی جگہ کا براہ راست دورہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے سے تباہ ہونے والے میڈیکل ہاسٹل اور کالج کی عمارت کا معائنہ کیا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر کنج را پو رام موہن نائیڈو، جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر
پٹیل، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول، گجرات کے شہری ہوا بازی کے وزیر بلونت سنگھ راجپوت، ریاستی وزیر داخلہ ہر شوی سنگها، وزیر داخلہ هرش سنگھوی، ریاستی نگھوی، ریاستی وزیر جگدیش و شوکرما اور چیف سکریٹری پنکج جوشی، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری منوج کمار داس، ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وکاس سہائے اورانتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔ جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم احمد آباد سول اسپتال پہنچے اور وہاں زیر علاج زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔ وزیر اعظم نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز سے بھی ملاقات کی۔