دہلی، 24 نومبر 2025 (ذرائع ) : وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا "دھرمنیدر جی کے انتقال کے ساتھ ہی بھارتی سنیما کا ایک عہد ختم ہو گیا ہے۔ وہ ایک باوقار فلمی شخصیت تھے۔ ایک شاندار اداکار جنہوں نے ہر کردار میں حسن، گہرائی اور
دلکشی پیدا کی۔ جن مختلف کرداروں کو انہوں نے نبھایا وہ بے شمار لوگوں کے دلوں کو چھو گئے۔ دھرمندر جی اپنی سادگی، انکساری اور محبت بھری طبیعت کے لیے بھی یکساں طور پر پسند کیے جاتے تھے- اس غم کی گھڑی میں میری دعائیں اور نیک خواہشات ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ان کے لاتعداد چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔”