: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جگدل پور، 9 نومبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر اربن نکسلیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بم بندوقوں سے نہیں بلکہ جمہوریت سے ہی ہمارے مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں بستر ڈویژن کے بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکسل ازم کی آڑ لے کر راکشش صفت کے لوگوں نے جن کے هاتھ میں قلم ہونا چاہیے تھا انہیں بندوق تھما دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسکول میں آگ لگائے ، وہ ہسپتال کو نقصان
پہنچائے ، ترقی میں رکاوٹ پیدا کرے ایسے لوگ راکشش والا ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں کانگریس پر اربن نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے سی گھروں میں بڑے شہروں میں شاندار زندگی بسر کرنے والے ایسے لوگ وہاں پر بیٹھے بیٹھے ریموٹ سے قبائلی بچوں کی زندگی برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو کانگریس کے لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے اور بیانات دینے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر نیکسلزم کے خلاف بات کرتے ہیں اور وہاں حمایت میں کھڑے ہوتے ہیں۔