the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جی-7 سربراہی اجلاس سے واپسی کے راستے میں ایک مختصر وقفہ کیا اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ وہ سابق صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے تھے شیخ خلیفہ بن زائد النہیان 2004 سے اقتدار میں تھے، 13 مئی کو 73 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے مشیر شیخ تھانی بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان، ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی شیخ حامد بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ



بن زید النہیان سمیت خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کیا۔
وزارت کے مطابق مسٹر نہیان کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں مزید گہرائی اور متنوع بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے النہیان کو متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر منتخب کئے جانے اور ابوظہبی کا حکمران بننے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں 3.5 ملین ہندوستانی کمیونٹی کی خاص طور پر کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران دیکھ بھال کی۔ انہوں نے شیخ نہیان کو جلد از جلد ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.