: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری ان کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے ، اس لیے وہ من مانی کرتے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور قائد حزب اختلاف کی تقرری کے دوران ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی مسٹر گاندھی نے کہا کہ
وزیر اعظم فیصلہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمشنر کون بنے گا۔ وہاں اپوزیشن لیڈر کی بات بالکل نہیں سنی جاتی۔ سال 2023 میں بی جے پی نے نیا قانون بنایا کہ الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔ اس قانون پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا قانون کیوں بنایا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ اس کا سیدھا جواب یہ ہے کہ یہ ووٹ چوری کروانے کے لیے کیا جاتا ہے۔