the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

ہندوستان نے کورونا وائرس کی روک تھام پر تسلی بخش کام کیا ہے۔ آپ کیا سوچتے ہیں؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ملا پورم ، 8 (اگست ( یواین آئی ) کیرالہ میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کے روز 18 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آرہا ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم مقامی لوگوں اور پولیس کے ساتھ ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.