the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
احمدآباد،12 جون (ذرائع) گجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی سمیت 200 سے زیادہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم طیارے میں سفر کرنے والا ایک مسافر محفوظ رہا۔ اسے کسی معجزے سے کم نہیں سمجھا جا رہا ہے۔ وشواس کمار رمیش ایئر انڈیا کی فلائٹ میں سیٹ 11A پر لندن جا رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔40 سالہ وشواس کمار نے ایک انگریزی اخبار  کو بتایا، "جب میں بیدار ہوا تو



میرے اردگرد لاشیں بکھری ہوئی تھیں، میں ڈر گیا، میں کھڑا ہو کر بھاگا، جہاز کے ٹکڑے میرے چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے۔ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد، جہاز میں بہت تیزی سے یہ شور ہوا اور اس کے بعد تمام لوگ بھاگ گئے۔" وشواس کے سینے، آنکھوں اور ٹانگوں پر چوٹیں ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز، لندن کے گیٹوک کے لیے روانہ ہوئی تھی، بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر  عملے کے ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے، جمعرات کو دوپہر 1.38 بجے احمد آباد سے اڑان بھری اور منٹوں میں گر کر تباہ ہو گئی اور آگ لگ گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.