تلنگانہ 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) فون ٹیپنگ کیس میں سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کو ایس آئی ٹی حکام نے نوٹس جاری کئے ہیں۔ یہ نوٹس جوبلی ہلز کے نندی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر جا کر حوالے کی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو دوپہر 3 بجے ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔65 سال کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے
ایس آئی ٹی نے واضح کیا ہے کہ کے سی آر کو پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تفتیش میں شامل ہونے کے لیے حیدرآباد شہر کی حدود میں کسی بھی مناسب مقام کی تفصیلات فراہم کریں۔ اس کیس میں حال ہی میں سابق وزراء ہریش راؤ، کے ٹی راما راؤ اور سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش راؤ سے بھی ایس آئی ٹی نے پوچھ تاچھ کی تھی۔